GuidePedia

0
لہسن کو ہمیشہ ہی سے انسانی صحت کے لئے مفید قراردیا جاتا ہے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس کی مدد سے بینائی کو بھی بحال کیا جاسکتا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل سکول میں کی گئی تحقیق میں 800سے زائد ایسے افراد کو دیکھا گیا جن کی بینائی ضائع ہوچکی تھی۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی ختم ہوجاتی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کھانے میں الی سین اور لائینولیم ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوگی تو اس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لہسن کی وجہ سے خون پتلا ہوتا ہے اور اس میں موجود چکنائی کم ہونے لگتی ہے اور خراب بینائی بھی ٹھیک ہونے لگتی ہے۔لہسن میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے دل کے امراض بھی دور ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی مقدار بھی کم ہونے لگتی ہے۔اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ تیز نظر ہوتو لہسن کا استعمال اپنے کھانوں میں بڑھادیں۔

Post a Comment

 
Top