حرکت میں رہیے
دن بھر میں جب کوئی وقت آپ کو ورزش کیلئے میسر نہ ہو تو صبح کا وقت آپ کیلئے نعمت سے کم نہیں۔ صبح کو ورزش کرنا اپنی عادت بنا لیجئے تاکہ دن بھر کی مصروفیات سے آپ کی اس عادت کا کوئی تصادم نہ ہو سکے۔
صحت مند ناشتہ کیجئے
ہارورڈ کے محققین کے مطابق صحت مند ناشتہ آپ کے کولیسٹرول کو متوازن، آپ کے جسم کو انسولین کیلئے مزید ذمہ دار اور آپ کی یاد داشت سے متعلق کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
گہرے سانس لیجئے
اوسطاً ایک شخص دن میں 23040بار سانس لیتا ہے۔ لیکن ان میں کتنے پر سکون ہوتے ہیں؟دن میں دو منٹ پر سکون اور گہرے سانس لینا انسان کی ذہنی و جسمانی صحت کیلئے مفید ہے۔
یکسو رہیئے
صبح ایک ہی وقت اٹھنے سے آپ کی انٹرنل باڈی کلاک مستحکم رہتی ہے،جس سے ہارمونز ریگولیٹ رہتے ہیں جو دباؤ اور بلڈشوگر قابو میں رکھتے ہیں۔
پانی پیجئے
لمبی نیند لینے کے بعد یہ بات عام ہے کہ جسم سے پانی ختم ہوجاتا ہے۔ صبح اٹھتے ہی پہلے اپنی پیاس کو پانی سے بجھانا بہترین ہے۔ اس سے آپ کی ورزش میں کارکردگی اورآپ کی جلد میں بہتری آئے گی۔ مزید یہ کہ یہ عمل آپ کو تسلسل میں رکھے
Post a Comment