GuidePedia

0
 آپ  کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ بہت بری سمجھی جانے والی ناخن چبانے کی  عادت دراصل اتنی بری بھی نہیں، بلکہ اس کے کچھ زبردست قسم کے فوائد بھی ہیں۔
ناخن چبانے کی عادت کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتی ہے۔ ناخن چبانے سے طرح طرح کے جراثیم ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں، جن کا مقابلہ کرنے کیلئے جسم قدرتی طور پر اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے اور یوں ہمارا جسم ان جراثیموں سے پیدا ہونے والی الرجی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر لیتا ہے۔
 ماہر نفصیات کیرل میتھیوز کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ یا پریشانی کی حالت میں جب آپ اپنے ناخن چباتے ہیں تو ذہنی سکون محسوس کرتے ہیں۔ اگرچہ ناخن چبانے والوں کو عام طور پر ذہنی ہیجان کا شکار ، پریشان رہنے والا اور خوفزدہ طبیعت کا مالک سمجھا جاتا ہے لیکن ایلیٹ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق جنگ عظیم دوئم کے پائلٹو ں پر کی گئی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ ناخن چبانے والے پائلٹ نسبتاً بہتر کارکردگی کے حامل تھے۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی پریشانی ناخن چبانے کی عادت شروع ہونے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے لیکن اگر کوئی ناخن چبانے کی عاد ت میں مبتلا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کمزور شخصیت، متلون مزاجی یا خوف و پریشانی میں مبتلا رہنے والا شخص ہے، بلکہ اس کی شخصیت بالکل مختلف اوصاف کی حامل بھی ہو سکتی ہے۔

Post a Comment

 
Top