قدرت نے انسان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کئی اقسام کے پھل اور سبزیاں پیدا کی ہیں جن میں موجود قدرتی اجزاء انسانی جسم کو بہت سے فوائد محیا کرتے ہیں۔
لیکن سواء طبیب کے شاید ہی کوئی یہ بات جانتا ہو کی ایسے پھول بھی ہیں جن کو کھایا جا سکتا ہے اور اپنی خوراک میں شامل کر کے ایک بہترین ڈائیٹ پلان کے زریعے تندرست رہا جا سکتا ہے۔
نیم
یہ بات تقریباً سب ہی کے علم میں ہے کہ نیم کے پتّے کھائے جا سکتے ہیں اور صحت کے حوالے سے کافی مفید بھی ہیں ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نیم کے پھول بھی پتّوں کی طرح مساوی افادیت رکھتے ہیں جو آپ کے جسم کیلئے بہترین ہے۔ اس میں موجود اجزاء جسم کے میٹابولیزم کو بہتر کرتے ہیں اور ساتھ ہی موٹابے کے حامل افراد کو اس سے بھر پور فائدہ ہوتا ہے اور اس کے بدولت وہ اپنا وزن تیزی سے گھٹا سکتے ہیں۔
کیلا
کیلے کے پھول بھی کھائے جا سکتے ہیں اور صحت کیلئے بے حد مفید بھی ہیں ۔ کیلے کے پھول اینٹی اوکسیڈینٹ ہوتے ہیں اور فائبر کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے ساتھ ہی یہ پھول ڈائریا اور آنتوں کے ورم میں فائدہ پہنچاتے ہیں
گلاب
عمومی طور پر گلاب کے پھول کا استعمال میٹھائی اور دیگر ڈیزرٹس میں کیا جاتا ہے جس کا مقصد کھانے میں خوشبو اور تازگی کا احساس پیدا کرنا ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ آرٹیکل محض معلوماتی ہے۔ عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے رجوع کیجئے
Post a Comment